گذشتہ روز کیچ کے علاقے ہوشاپ میں پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جانبحق ہونے والوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
جانبحق ہونے والوں کی شناخت امام ولد مسکان سکنہ تجابان، رضائی ولد واحد بخش سکنہ سری کرکی، یحییٰ ولد آسمی سکنہ پسنی اور ممتاز ولد گزی سکنہ پرکوٹگ ہوشاپ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین ہونے والے ایک جھڑپ میں چار افراد جانبحق ہوئے تھے، جنکی لاشیں لیویز نے تربت سول اسپتال منتقل کردیا تھا۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والوں کا تعلق بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے ہیں تاہم اس حوالے سے آزادی پسندوں کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔