بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فورسز کے مختلف چوکیوں کوحملے میں نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے راکٹ و دیگر ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
حملہ گذشتہ رات کولواہ کے علاقے ڈنڈار میں کیا گیا جہاں مرکزی کیمپ کے چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ علاقائی ذرائع نے بتایا حملےکے وقت شدید فائرنگ و دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
حملے میں پاکستانی فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیشنہیں کیا ہے۔