کوئٹہ: ہدایت الرحمان عدالت میں پیش، مزید ریمانڈ کی درخواست مسترد

285

حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو آج کوئٹہ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا، جس میں پولیس نے مزید ریمانڈ کی درخواست کی، جس پر مولانا کے وکیل ریاض احمد نے مخالفت کی اور جرح کیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد مزید ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی اور 31 تاریخ تک سفری ریمانڈ دیا۔ اس کے بعد مولانا ہدایت الرحمان کو باقی ساتھیوں حفیظ کیازئی، نصیب نوشیروانی اور حسن مراد سمیت جوڑیشل لاک اپ گوادر منتقل کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اگر انہیں 30 جنوری کو گوادر عدالت سے ضمانت مل گئی تو مولانا ہدایت الرحمان کوئٹہ سے ہی رہا ہوجائیں گے۔