کوئٹہ :گیس لیکچ کے باعث دھماکہ، ایک شخص جھلس کر زخمی

245

کوئٹہ میں گیس لیکچ کے باعث گھر میں دھماکے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علا قے سر یاب روڈ شفیع کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تنویر شاہوانی نامی شخص جھلس کر زخمی ہوگیا ہے-

انتظامیہ نے زخمی کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے-

واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردیوں کے دوران گیس پریشر میں کمی اور بندش کے باعث اس نوعیت کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں بیس کے قریب افراد جان کی بازی ہارگئے-

بلوچستان میں سردیوں کے موسم میں گیس لیکج اور دھماکوں سے حادثات آئے روز پیش آتے ہیں جس کی بنیادی وجوہات میں سے ایک گیس پریشر میں کمی کے ساتھ ساتھ لوگوں کی اپنی لاپرواہی بھی شامل ہے۔