کوئٹہ: گیس لیکج کے باعث باپ تین بچوں سمیت جانبحق

264
File Photo

سردیوں کے موسم میں اکثر و بیشتر کوئٹہ میں گیس لیکج سے حادثات رونماء ہوتے ہیں جن میں کئی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکیج سے چار افراد جانبحق ہوگئے۔ واقعہ جان محمد روڈ پر پیش آیا جبکہ جانبحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں میں والد اور تین بیٹے شامل ہیں جنکی شناخت پچاس سالہ امان اللّٰہ ولد تاج محمد، چھبیس سالہ حفیظ اللّٰہ ولد امان اللہ قوم ازبک، بائیس سالہ محیب اللہ ولد امان اللہ، تیس سالہ قاری حبیب اللہ ولد امان اللہ سکنہ کلی کمالو کے ناموں سے ہوئی۔  لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

خیال رہے کہ سوئی گیس انتظامیہ کی جانب سے اخبارات و دیگر ذرائع سے عوام میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں آگاہی دی جاتی ہے، تاہم بعض حلقوں کی جانب سے یہ شکایت بھی سامنے آجاتی ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی حادثات کی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ ہے۔