پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے خانیوال کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پاکستانی خفیہ ادارے کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ اہلکار ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ ایک شخص نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ڈائریکٹر اور ایک انسپکٹر موقع پر ہلاک ہوگئے۔
واقعے میں ایک اور اہلکار محفوظ رہا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مارے جانے والوں کی شناخت ڈائریکٹر سی ٹی ڈی نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کے نام سے ہوئی۔