پسنی: بوائز سکول کھنڈرات بن گیا

241

بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چربندر کا بلڈنگ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے۔

گذشتہ روز جماعت دوئم کے کمرے کا آر سی سی چھت کا پسلتر گر گیا تاہم طلباء تختی لکھنے باہر گئے تھے اور اُسی وقت کمرے کا چھت پلستر کا بڑا حصہ گر گیا۔

چھت کا پلستر گرنے کے بعد زیر تعلیم طلبا شدید ذہنی کوفت کے شکار ہوگئے۔

واضح رہے کہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چربندن کے پہلے سے کلاس رومز نہ ہونے کے برابر ہیں ۔

طلباء نے چھت گرنے پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سردی میں باہر بیٹھ کر پڑھنا مشکل ہے۔

اہلیانِ چربندن نے لوکل انتظامیہ، ضلعی‌ انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کے بالا حکام سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد چربندن بوائز ہائی اسکول کے کمروں کی مرمت کریں تاکہ ہمارے بچے بلا خوف کمروں میں بیٹھ کر تعلیم جاری رکھیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اکثر تعلیمی ادارے بنتے ہی ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہوتے ہیں جسکی اہم وجہ کرپشن اور ناقص میٹریل کا استعمال ہے۔