بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مند کے علاقے سورو میں ایکسچینج میں قائم پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو آج شام نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کا کہنا حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔