بلوچستان کے علاقے سبی میں نامعلوم افراد نے یوفون کمپنی کے موبائل ٹاور کو دھماکے سے تباہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے سنی میں نامعلوم افراد نے یوفون کمپنی کے ٹاور کے مشینری کو دھماکے و آتشی اسلحہ سے ناکارہ کردیا-
علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد ٹاور کو دھماکے سے اڑانے کے بعد فرار ہوگئے۔ حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا۔
واضع رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موبائل ٹاوروں کو بلوچ مسلح آزادی پسندوں کیجانب سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان تنظیموں کا موقف ہیں کہ مذکورہ کمپنیاں ویران علاقوں میں موبائل ٹاور نصب کرکے پاکستان فوج کو معاونت فراہم کرتے ہیں۔