سبی میں فورسز پر مسلح حملہ

638
File Photo

بلوچستان کے ضلع سبی میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے گذشتہ رات سبی کے علاقے ڈھاڈر میں صبری کے مقام پر پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کے ایکپوسٹ کو راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

حملے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح سبی میں بھی بلوچ مسلح آزادی پسند متحرک ہیں جن کے حملوں کے نتیجے میں ماضی میںپاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔