سبی سے لاپتہ حفیظ بازیاب نہیں ہوسکا

313

بلوچستان کے ضلع سبی سے جبری طور پر لاپتہ شخص بازیاب نہیں ہوسکا۔

گذشتہ سال 18 اکتوبر کو سبی سے حفیظ ولد روز کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا جو تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ حفیظ کو ان کے ایک اور رشتہ دار کے ہمراہ گذشتہ سال اس وقت جبری طور پر لاپتہ کیا جب پاکستانی فورسز کے حکام نے انہیں اپنے کیمپ حاضری کیلئے بلایا تھا، اس کے ہمراہ لاپتہ شخص بعدازاں بازیاب ہوگیا تاہم حفیظ تاحال لاپتہ ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ شخص سرینڈر شدہ ہے جو فورسز کیمپ میں حاضری دیتا رہا تھا تاہم گذشتہ سال اس کو فورسز کیمپ بلانے کے بعد لاپتہ کیا گیا۔