خضدا میں ضلعی انتظامیہ کے باعث کتب میلہ ملتوی

259

بلوچستان کے ضلع خضدار میں منعقد ہونے والی کتب میلے کو عین وقت ملتویو کردیا گیا۔ منتظمیں نے ضلعی انتظامیہ کیجانب سےمختلف رکاوٹوں وجہ قرار دیا ہے۔

سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کے ترجمان نے کہا ہے کہ تنظیم کو ضلعی انتظامیہ نے چار روز تک انتظار کروانے کے باوجود پبلک لائبریری میںکتب میلہ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد ماڈل بوائز ہائی اسکول کے پرنسل سے اجازت ملنے پر کتب میلہ اسکول میںمنعقد کرنے کا فیصلہ ہوا مگر انتظامیہ کی جانب سے پرنسپل ماڈل بوائز اسکول اور ڈی ای او کو دھمکی آمیز رویہ اختیار کرکے منعکیا گیا اور تنظیمی ذمہ داران و دیگر ساتھیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

ترجمان نے کہا کہ تنظیمی نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ کو کتابوں کی فہرست مہیا کرنے، کتب میلے کا افتتاح کرنے حتیٰ کہ انکو کتبمیلہ اپنے زیر نگرانی منعقد کروانے کی پیش کش بھی کی لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر انتظامیہ کتابوں اور کتاب دوستی سے خوفکا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی تنظیم کی تمام تر سرگرمیوں میں انتظامیہ کی جانب سے براہ راست رکاوٹیں کھڑی کی گئیمطالعاتی سرکلز ہوں، سیلاب زدگان کے لئے امدادی کیمپ یا پھر آگاہی تقاریب ہر سرگرمی میں انتظامیہ نے مداخلت کی ہے لیکنتنظیمی نمائندے صبر و مصلحت پسندی کا مظاہرہ کرتے رہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی ادارے انتہائی قلیل تعداد میں ہونے اور شرح خواندگی کی کمی کے باوجود طلبہ ہر سالکے آغاز میں کتب میلوں کا انعقاد کرکے علم و کتاب دوستی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں، رواں سال بھی بلوچستان بھر میں سال نو کاآغاز کتب میلوں سے کیا جارہا ہے مگر خضدار انتظامیہ بدستور اپنے علم دشمنی کی ڈگر پر رواں ہے اور ڈھٹائی سے اسکا اظہاربھی کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ انتظامیہ خود اس طرح کے اقدامات کرکے علمی ماحول کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے اورعلم دوستی کا ثبوت دیتے یا پھر تنظیم کے اس عمل کی حوصلہ افزائی کی جاتی لیکن بجائے اسکے ساتھیوں کو ڈرایا دھمکایا جارہاہے۔

انتظامیہ کے اس رویے سے واضح تاثر مل رہا ہے کہ نادیدہ قوتیں اہل خضدار کے ہاتھوں میں کتاب و قلم سے خوفزدہ ہیں اور ہمیںپسماندہ رکھنے پر تلے ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ تنظیم انتظامیہ کے اس تعلیم دشمن اقدام کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور طلباء و طالبات کو انتظامیہ و دیگر تعلیمدشمن عناصر کے شر سے محفوظ رکھنے کی خاطر فی الوقت کتب میلہ کو ملتوی کیا جارہا ہے۔