خضدار یونیورسٹی وائس چانسلر عہدے کی مدت میں توسیع کالعدم قرار

182

بلوچستان ہائی کورٹ نے خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کی مدت میں توسیع کوکالعدم قرار دے دیا-

بلوچستان ہائی کورٹ نے خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کی مدت میں توسیع کوکالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے سبی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر علی نواز کی پٹیشن پر فیصلہ سنادیا۔

سابق وائس چانسلر سبی یونیورسٹی علی نواز نے خضدار یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے میں توسیع کو جواز بناکر منصب حاصل کرنے کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا تھا، چیف جسٹس آف ہائیکورٹ بلوچستان جسٹس نعیم اختر افغان نے محفوظ فیصلے پر فیصلہ سناتے ہوئے خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کی مدت میں توسیع کو کالعدم قرار دے دیا۔

ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو مارچ 2022 میں عہدے کی مدت میں توسیع ملی تھی عدالت کے فیصلے کے بعد پرو وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر سہراب بزنجو بطور قائم مقام وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کا عہدہ سنبھالیں گے۔