حق دو تحریک کے رہنما حسین واڈیلہ ضمانت پر رہا

231

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حق دو تحریک کے دھرنے پر کریک ڈاوں کے موقع پر گرفتار حـسین واڈیلہ ضمانت پر رہا ہوگئے۔

سیشن کورٹ گوادر کی جانب سے چھ مقدمات میں گرفتار حق دو تحریک کےرہنماحـسین واڈیلہ کی ضمانت منظور ہونے پر آج کرائم برانچ کوئٹہ سے ان کو رہا کردیا گیا۔

گذشتہ روز انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ گن پوائنٹ پر کوئی مذاکرات نہیں ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ پاؤں میں بیڑیاں ڈال کر بندوق سر پہ تانے مذاکرات کی پیشکش کرنا مضحکہ خیز ہے۔ ایسےبلیک میل ہونگے نا جدوجہد سے مرعوب ہونگے۔ چارٹر آف ڈیمانڈ پر حکومت عملدرآمد کرے۔ چینی سفیر اور وائسرائےصاحب گوادر کےعوام کو فتح نہیں کرپائینگے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال کے آخری ہفتے میں اپنے مطالبات کی حق میں گوادر کے مقامی لوگوں کی دھرنے پر فورسز نے تشدد اور کریک ڈوان کرتے ہوئے حسین واڈیلہ سمیت چالیس کے قریب لوگوں کو گرفتار کرلیا تھا۔