جی ایم سید سالگرہ: قومپرست کارکنوں پر فورسز کی فائرنگ

367

جئے سندھ تحریک کے بانی سائیں جی ایم سید کی 119 ویں سالگرہ ضلع جام شورو کے شہر سن میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی اس موقع پر سینکڑوں قوم پرست رہنماؤں اور کارکنوں نے جی ایم سید کی مزار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

جبکہ مختلف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے الگ الگ جلسے منعقد کرکے جی ایم سید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

سن شہر کے مرکزی تقریب پر سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کی اور کارکنوں کو منتشر کیا۔

فائرنگ کے بعد بعض مقامات پر سیکورٹی فورسز اور سندھی قوم پرست کارکنوں کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

فائرنگ سے زخمی کارکنوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانی نقصان اور گرفتاریوں کی ابتک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔