جامشورو سے دادو کو بجلی فراہم کرنے والے ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹاور دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے سبب بجلی کی فراہمی معطل ہوگیا۔
بدھ کے روز نامعلوم افراد نے ایک ٹاور کو بم دھماکے سے اڑا کر تباہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہم تنصیبات کو بم سے اڑانے کے واقعات تخریب کاری ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق 500 کے وی کے این کے آئی سرکٹ میں جامشورو سے داسو کو بجلی فراہم کرنے والے ٹاور میں دھماکا ہوا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں باری مقدار میں بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
یاد رہے کہ سندھ میں اس پہلے بجلی ٹاور اور دیگر مواصلاتی نظام نشانے پر رہے ہیں جنکی ذمہ داری آزادی پسند سندھی مسلح تنطیم قبول کرتے آرہے ہیں۔ تاہم آج ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری ابتک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔