تربت: ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ

148

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے ٹیچنگ ہسپتال میں گزرے سال دسمبر کے مہینے میں ڈینگی کے سینکڑوں مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

ٹیچنگ ہسپتال سمیت شہر میں کسی بھی ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پریشانی کے شکار ہیں۔

ہسپتالوں میں اوپی ڈیز کے دوران دن بارہ بجے بھی ڈاکٹروں غائب رہنا معمول بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال تربت میں دسمبر کے مہینے میں 271 ڈینگی کے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس سے زائد تعداد پرائیویٹ سنٹرز اور لیبارٹریز میں کیسز مثبت آئے ہیں۔

اس ایمرجنسی کی صورتحال میں بھی صحت کے حکام صرف مشاروتی اجلاسوں میں وقت ضائع کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریض رل جاتے ہیں لیکن اوپی ڈیز میں پانچ سے سات ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں۔

ٹیچنگ ہسپتال تربت ضلع کی سب سے بڑی ہسپتال ہونے کے باوجود لیبارٹریز میں نہ مطلوبہ سہولیات دستیاب ہیں اور نہ ہی ہسپتال میں صفائی کا کوئی نظام پایا جاتا ہےاور یہی صورتحال ہسپتال کے وارڈز کی ہے۔