بلوچستان لبریشن فرنٹ نے پاکستانی فورسز پر حملے اور موبائل ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے 15 جنوری کی شام آٹھ بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں اسٹار پلس مارکیٹ کے قریب کیچ کلچر کمپلیکس کے دیوار کے پاس قائم فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا، دستی بم چوکی کے اندر گرا جس سے دو اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے ڈھاڈر میں سخی تہنگو کے علاقے میں موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا اور مشینری کو نذر آتش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز چین کے ساتھ مل کر موبائل ٹاور کی جال بچھا کر سرمچاروں کو ٹریک کرنے کے ساتھ مقامی ڈیتھ اسکواڈ و ایجنٹوں کو آزادی کی جہد کے خلاف سہولیات کی شکل میں موبائل ٹاورز کو، ٹریکنگ کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن فورسز کے ساتھ تمام سامراجی منصوبے ہمارے نشانے پر ہیں۔