بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں فوجی آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے تربت کے علاقے ناصر آباد اور گردونواح میں فوجی آپریشن جاری ہے، آپریشن کی زد میں آنے والے علاقوں میں شورما، گٹی اور گزن شامل ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں فورسز کی جانب سے مساجد میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ مذکورہ علاقوں کی جانب جانے سے گریز کیا جائے۔
تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے، نا ہی کسی گرفتاری یا جانی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں۔