تربت: روڈ حادثہ، دو افراد ہلاک

446

تربت کے علاقے ہیرونک میں ہونے والے ایک روڈ حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تربت سے ہیرونک میں پکنک پہ جانے والوں کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد نور محمد سکنہ سنگ آباد اور اورنگ بھت ولد بشیر ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہیرونک کراس پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے مذکورہ افراد تربت میں گیرج میں کام کرتے تھے جو جمعہ کو چھٹی کے باعث پکنک منانے ہیرونک جارہے تھے کہ ان کی گاڑی الٹ گئی۔