تربت: بی ایس او پجار، بی ایس او اور بساک کا مشترکہ اجلاس

247

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی تربت زون کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ یونیورسٹی آف تربت انتظامیہ کی جانب سے سمسٹر فیس میں بے تحاشہ اضافہ، ہاسٹل فیس کو ایک ہزار سے بڑھا کر پانچ ہزار کردیا گیا اور ٹرانسپورٹ فیس کو 250 روپے سے بڑھا کر ہر سمسٹر میں پانچ ہزار کر دیا گیا ہے۔

طلباء تنظیموں نے یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے تمام فیس کو یکسر رد کردیا اور انتظامیہ کے عمل کو طلباء دشمن پالیسی کرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف تربت اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے شاہ خرچیوں اور کرپشن نے آج یونیورسٹی کو مالی و انتظامی طور پر مفلوج کردیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے غریب طلباء کو تعلیم سے دور رکھنے کے پالیسی کو ہر گز قبول نہیں کریں گے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تربت یونیورسٹی انتظامیہ کو پیسے کمانے کا فیکٹری بنانے نہیں دیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی آف تربت کے فیس کے مسئلے پر تینوں تنظیموں کیجانب مشترکہ احتجاجی مظاہرے ہونگے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام طلباء سمسٹر فیس، ہاسٹل فیس، ٹرانسپورٹ فیس و دیگر بڑھتے ہوئے فیس کو جمع نہ کریں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک تب تک جاری رہے گی جب تک یونیورسٹی انتظامیہ اپنے ناجائز فیس کا فیصلہ واپس نہیں لے گی۔اجلاس میں جلد مشترکہ آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔