تربت : بم حملے میں پولیس اہلکار زخمی

388

بلوچستان کے علاقے تربت میں ایک دستی بم حملے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا-

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے تربت مچھلی مارکیٹ کے قریب ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس سے عبیداللہ نامی اہلکار زخمی ہوگیا-

بم حملے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حملہ آوروں کو تلاش رہی ہے-

گذشتہ رات خضدار میں ہونے والے ایک بم دھماکے ایک شخص شدید زخمی ہوا تھا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تاہم تربت میں ہونے دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔