بیٹے کو میرے سامنے گھسیٹتے لے جایا گیا – والدہ جاوید شمس

281

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ می& لاپتہ جاوید شمس کی والدہ نے شرکتکرتے ہوئے بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

والدہ نے کہا کہ 31اگست 2021 کی رات کوئٹہ کیچی بیگ میں واقع گھر سے میرے بیٹے جاوید شمس کو پاکستانی فورسز نے حراستمیں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیٹے کی بازیابی کے لئے میری بیٹی کمیشن کے سامنے پیش ہوتی رہی ہیں تاہم انکی بازیابی کے لئے تاحال ممکننہیں ہوسکا۔

انکا کہنا تھا کہ سیکورٹی اہلکار اس کے بیٹے کو اس کی آنکھوں کے سامنے سے گھسیٹ کے اپنے ساتھ لے گئے اور انہیں بیٹے کےحوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کی جارہی۔

انہوں نے مقتدر حلقوں سے اپیل کی کہ انہیں ان کے بیٹے کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائے اور بیٹے کو جلد بازیاب کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرے بیٹے نے خلاف قانون کوئی کام کیا ہے تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ مجھے انتظار کی تکلیفاور اذیت سے نجات مل سکے، اسطرح اس کو لاپتہ کرنے میرے اور اہلخانہ کے ساتھ ناانصافی کی انتہاء ہے۔

انہوں نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لئے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ بیٹے کی بازیابی کے لئے کردار ادا کریں تاکہہمیں اس اذیت سے نجات ملے۔