بولان پولیس چوکی پر فائرنگ، اہلکار ہلاک

412

مسلح افراد کا پولیس چوکی پر فائرنگ سے لیویز اہلکار ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان بالاناڑی کے قریب مسلح افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کھول دی جس سے چوکی میں موجود لیویز اہلکار خالد کرد گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد مسلح افراد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، لیویز اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی،

واضح رہے بولان بلوچستان کے ان علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں شورش زیادہ ہے جس کے باعث فورسز کے علاوہ سرکاری املاک پر حملے بھی ہوتے ہیں رواں مہینے بولان ہی میں دوران چیکنگ مسلح افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل مقبول احمد ابڑو شدید زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس اور لیویز ٹیموں کو اس سے قبل مختلف مسلح تنظیموں کی جانب سے حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے گذشتہ روز کوئٹہ میں ایک مسلح حملے میں راولپنڈی پنجاب کا رہائشی ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کا ایک اہلکار مجاہد حسین ہلاک ہوا تھا۔

کوئٹہ (اے ایس ایف) اہلکار کی قتل کی ذمہ داری پاکستان تحریک طالبان نے قبل کرلی ہے۔

جبکہ گذشتہ رات ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں مسلح حملے میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح مذکورہ علاقے میں ہیلی کاپٹروں کو فضاء میں دیکھا گیا۔

تاہم حکام نے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔