بلوچستان: مختلف واقعات میں تین افراد جانبحق، 17 زخمی

102

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر تین افراد جانبحق، خاتون اور بچے سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں گیس دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا شخص آج ہسپتال میں دم توڑ گیا، چند روز قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں شفیع کالونی میں گھر میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص تنویر جھلس کر زخمی ہو گیا تھا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا-

دوسری جانب سیندک پروجیکٹ مائینگ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والا ملازم دلاور خان کھمبے پر کام کے دوران گر کر جانبحق ہوگیا-

زیارت کراس کے قریب تیز رفتارگاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے سے اس میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں خضدار چشمہ مراد وہیر کے قریب روڈ حادثہ، 4 فراد زخمی، زخمیوں میں خواتین و بچے شامل ہیں زخمی افراد سوراب کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

ادھر حب چوکی کے علاقے ساکران قلندرانی کرش پلانٹ دوران کام لوڈر کی زد میں آکر نوجوان جانبحق ہوگیا۔

نوشکی کیشنگی کے مقام پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جہاں تین افراد زخمی ہوگئے-

دریں اثناء لسبیلہ کینال کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصام کے نتیجے میں خاتون سمت 7 افراد زخمی ہوگئے۔