بلوچستان سے پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو گذشتہ رات نامعلوم افراد نے دھماکے سے تباہ کردیا جس سے کئی علاقوں کو گیسفراہمی معطل ہوگئی۔
گیس پائپ لائن کو ڈیرہ غازی کے علاقے غازی گھاٹ کے مقام پر تباہ کیا گیا، دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں اس نوعیت کے حملوں کیذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔