پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ایک افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا-
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے رہائشی شخص کو فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے-
سلیم ولد محمد کریم کے نامی شخص کو رواں ماہ 26 جنوری کو یوسف گوٹھ کراچی سے سیکورٹی فورسز نے حراست بعد اپنے ہمراہ لے گئے تھے جو تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ہے-
دریں اثناء بلوچستان سے مختلف اوقات میں فورسز کے ہاتھوں حراست بعد جبری لاپتہ تین طالب علم عاطف فضل، شیر خان، باسط بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے-
عاطف فضل، شیر خان رواں ماہ 19 جنوری کو کوئٹہ جبکہ باسط بلوچ گذشتہ دنوں تربت سے فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بنے تھے، عاطف فضل، وشیر خان کے ہمراہ جبری لاپتہ ایک اور طالب علم کیّا اشرف تاحال منظر عام نہیں آسکا ہے-