آئی ایس پی آر نے ہوشاب آپریشن میں 4 افراد کے قتل کی تصدیق کردی

656

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاعپر کارروائی کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کلیئر کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا، جوسیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعات اور گوادر۔ہوشاب (ایم-8) پر دھماکا خیز مواد نصب کرنے میں ملوث تھے۔

مزید بتایا گیا کہ علاقے کی مسلسل انٹیلی جنس اور نگرانی کے نتیجے میں مذکورہ افراد کے ٹھکانے کا پتا چلایا گیا، سیکیورٹیفورسز ہیلی کاپٹر کے ذریعے داخل ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دوران آپریشن 4 افراد نے فورسز پر فائرنگ کردی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں چاروں افراد مارے گئے،جن سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز بھی برآمد ہوئیں۔