لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن انصاف کی فراہمی میں ناکام ہیں – سائرہ بلوچ

232

خضدار کے رہائشی جبری لاپتہ آصف بلوچ اور رشید بلوچ کی ہمشیرہ سائرہ بلوچ کا لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ آمد، بھائیوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

جمعرات کے روز سائرہ بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ سے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پانچ سالوں سے اپنے بھائی اور کزن کی بازیابی کے لئے سراپا احتجاج ہے اس دوران وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے بنائے گئے جے آئی ٹی اور کمیشنوں کے سامنے بھی پیش ہوئی-

خضدار بلوچستان کے رہائشی سائرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے بنائے گئے کمیشن انصاف کی فراہمی کی بجائے انھیں مزید اذیت دے رہے ہیں۔ سائرہ بلوچ کے مطابق کمیشنز اور جے آئی ٹیز میں بیٹھے افراد انھیں بتاتے ہیں انکے بھائی لاپتہ نہیں حالانکہ بھائیوں کی جبری گمشدگی کے تمام تر ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں-

سائرہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کے لاپتہ آصف اور رشید کی جبری گمشدگی کے تمام تر تفصیلات ہم نے قانونی اداروں کو فراہم کئے تاہم انھیں آج تک انصاف نہیں ملا-

سائرہ بلوچ نے انسانی حقوق کے کارکنان و تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ وہ انکے بھائیوں کی بازیابی میں کردار ادا کریں-