بی آر جی نے گیس پائپ لائن اڑانے کی ذمہ داری قبول کرلی

373

بلوچ ریپبلکن گارڈز  کے ترجمان دوستین  بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے  کہ بلوچ ریپبلکن گارڈزکے   سرمچاروں نے گذشتہ شب  سوئی گیس پلانٹ سے پنجاب کو جانے والی چھتیس (36) انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو ڈیرہ غازیخان کے حدود میں دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ۔

دوستین  بلوچ نے مزید کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں پائپ لائن کا کئی فٹ حصہ تباہ ہوگیا جس کے سبب پنجاب کے بیشتر اضلاع کوگیس کی سپلائی مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تنظیم کے اس طرح کے حملے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔