بلوچستان: تین علاقوں میں دھماکے و بم برآمد

540
File Photo

بلوچستان کے علاقے بولان، کاہان اور نصیر آباد میں بم دھماکوں و دھماکہ خیز مواد برآمادگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پہلا دھماکہ بولان کے علاقے پیر تیار غازی کے مقام پر آئی ای ڈی کا ہوا، دھماکے سے کوئی جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق شاہراہ پر تعمیراتی کمپنی کا کام جاری تھا جبکہ اسی مقام نامعلوم افراد کی جانب سے پر مزید آئی ای ڈی بم نصب کیا گیا تھا، سیکورٹی حکام نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے کوئٹہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا-

دوسری جانب کاہان چپی کچ کا علاقہ زوردار دھماکے سےلرز اُٹھا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی، حکام کے مطابق دھماکہ آئی ای ڈی کا تھا جسے سیکورٹی اہلکار ناکارہ کرنے کی کوشش کررہے تھیں۔

کاہان دھماکے میں نقصانات کے حوالے سے حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے تاہم حکام کا دعویٰ ہے کہ دھماکہ خیز مواد سیکورٹی فورسز کے رستے پر لگایا گیا تھا۔

دریں اثناء نصیرآباد کے پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں مرکزی شاہراہ زیر تعمیر سڑک پر نصب بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔ نصیرآباد انتظامیہ کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد بچھا دیا تھا اطلاع ملنے پر ٹیم موقع پر پہنچ گئی جہاں سی ٹی ڈی سمیت اسپیشل برانچ بم ڈسپوزل سکواڈ ٹیم کو طلب کرکے دھماکہ خیز مواد کو ناکردہ بنا دیا-