گوادر: چوری و ڈکیتی کے وارداتوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

377

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف انجمن تاجران نے شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی۔

چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور فورسز کی جانب سے عدم تعاون کے خلاف شہریوں نے اپنی دوکانیں بند کرکے احتجاج شروع کردیا۔

انجمن تاجران گوادر کے صدر غلام حسین دشتی نے کہا کہ پولیس چوری اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، بدامنی کے خلاف تمام مارکیٹ، مالیاتی ادارے مکمل طور پر بند کرکے احتجاج کررہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، گوادر کے شہریوں کو چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ گوادر سیف سٹی کی باتیں جھوٹ ہیں تاجر برادری سمیت عوام غیر محفوظ ہیں، منشیات فروشی سرعام جاری ہے۔ اگر پولیس اور انتظامیہ عوام کو تحفظ دینے میں ناکام رہے تو ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔