گوادر: دو حملوں میں پاکستانی فوج کے سات اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ بی ایل ایف

629

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے سات اہلکاروں کو ہلا ک و ہتھیار ضبط کر لیے ہیں۔

بی ایل ایف کے ترجمان نے کہا  ہے کہ سرمچاروں نے گوادر کے علاقے کنڈا سول میں پاکستانی فوج کے راشن لے جانے والے ٹرکوں کے قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ایک ٹرک میں سوار تین فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ انکے ہتھیار ضبط کرنے کے بعد سرمچاروں نے دشمن فوج کے ٹرک کو آگ لگا دی۔ اس قافلے میں شامل ایک اور گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں سوار تین اہلکار ہلاک ہوئے اور ڈرائیور زخمی حالت میں نکلنے میں کامیاب ہوا۔ اس حملے کی ویڈیو جلد شائع کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر کی25  تاریخ کو سائیجی  کنڈا سول،کومب میں سرمچاروں نے اس وقت ایک بارودی سرنگ بچھایا تھا جب دشمن فوج اس علاقے میں بربریت کر رہی تھی۔ گزشتہ روز سرمچار اس علاقے کا معائنہ کرنے گئے تو انہیں وہاں پاکستانی فوجی اہلکار کے جوتے اور خون کے نشان ملے جس سے واضح ہے کہ اسکی زد میں آ کر ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں  گے۔