کیچ: نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ، احتجاجاً سی پیک شاہراہ بند

526

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ لواحقین نے احتجاجاً سی پیک روڈ بند کردیا۔

لاپتہ ہونے والے شخص کے اہلخانہ نے احتجاجاً سی پیک شاہراہ کو تجابان کے مقام پر دھرنا دے کر بند کردیا ہے۔ شاہراہ کی بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

لواحقین کا کہنا کہ پاکستان فورسز نے گذشتہ شب گھروں پر دھاوا بول کر خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت حکیم ولد داد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

لواحقین کا مطالبہ ہے مذکورہ نوجوان کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے نہیں تو دھرنا اسی طرح جاری رہےگا۔ اس حوالے سے اب تک انتظامیہ کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔