کوئٹہ: یو این ایچ آر سی کے خیمے جمعیت علماء اسلام کے جلسے میں استعمال

569

بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے خیمے حکومتی اتحاد جمعیت علماء اسلام کے جلسے میں استعمال کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں جے یو آئی کے ورکرزکنونشن میں سیلاب متاثرین کے لیے بھیجے گئے ٹینٹس بطور قالین استعمال کیے گئے۔

جمعیت علمائے اسلام کے ورکرزکنونشن میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے ان ٹینٹس کے استعمال پر پارٹی رہنماء اور گراونڈ انتظامیہ معاملے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مخلتف مکاتب فکر کے لوگوں کی جانب سے امدادی سامان کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی تصاویر اورفوٹیج میں د یکھا جاسکتا ہے کہ ٹینٹس جلسہ گاہ کے گراونڈ میں ریسنگ ٹریک پر بچھائے گئے ہیں۔

گراؤنڈ انتظامیہ کا موقف ہے کہ ورکرز کنونشن کے لیے ٹینٹ بچھانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، جمعیت کو ریسنگ ٹریک محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق سیلاب زدگان کیلئے دیے جانے والے یہ ٹینٹس پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے متاثرین کی بجائے سیاسی جماعت کو فراہم کیے۔

دوسری جانب بلوچستان کے سرد علاقوں میں کئی لوگ سردی سے بچنے کے لئے ابتک حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔