کوئٹہ: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

198
File Photo

منگل کے روز بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ روڈ پر کلی الماس میں فائرنگ سے عزیت اللہ ولد رحمت اللہ سکنہ بلیلی موقع پر دم توڑ گیا۔

جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیاہے اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ۔