کابل: ہوٹل میں رہائش پذیر چینی سرمایہ کاروں پر حملہ

778

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہر نو میں ایک ہوٹل پر حملہ ہوا ہے۔

کابل سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حملہ جس ہوٹل پر ہوا اس میں چینی سرمایہ کار رہتے ہیں۔

طالبان نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس حملے میں جانی نقصان کے بارے میں بھی کوئی اطلاعنہیں ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ حملہ شہر نو کے گیسٹ ہاؤس میں ہوا جہاں چینی سرمایہ کار رہتے ہیں۔

خیال رہے کابل میں چینی سفیر وانگ یو نے طالبان حکومت سے کہا ہے کہ وہ چینی سفارت خانے کی سکیورٹی پر زیادہ توجہ دیں۔

وانگ یو نے یہ درخواست کل طالبان حکومت کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی سے ملاقات میں کی تھی۔

گزشتہ دنوں کابل میں پاکستانی سفارت خانے میں فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کے ناظم الامور کا ایک گارڈ زخمی ہوا تھا تاہمسفیر محفوظ رہا۔

اس سے قبل کابل میں روسی سفارت خانے کے سامنے ہونے والے دھماکے میں دو روسی سفارت کار ہلاک ہو گئے تھے۔

طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ستانکزئی نے چینی سفیر کو یقین دلایا کہ افغانستان کی سرزمین کسی ملک کےخلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں ہے۔