ڈیرہ بگٹی: کینسر سے 2 روز میں بچے سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

226

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں جان لیوا مرض کینسر سے پانچ سالہ بچے سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ چند سال سے جان لیوا مرض کینسر نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں تقریباً وبا کی شکل اختیار کرلی ہے، ضلع بھر میں سینکڑوں افراد اس جان لیوا مرض کا شکار ہیں جبکہ مرض کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران 5 سالہ بچے سمیت 3 افراد دم توڑ گئے۔

دو روز کے دوران کینسر کے باعث جاں بحق افراد میں وڈیرہ دین محمد مرہٹہ بگٹی کے چھوٹے بھائی فقیر محمد عرف بادشاہ بگٹی محلہ کالی سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور وڈو بگٹی کے پانچ سالہ فرزند جبکہ تحصیل سوئی کے میر حسن نتھانی مسوری بگٹی شامل ہیں۔

مرض کی شدت کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے، شہریوں نے صوبائی و وفاقی حکومت سے مرض کے سدباب کے لئے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کینسر کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق بی ایم سی ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر 20 سے زائد مریضوں کی کیموتھراپی کی جاتی ہے۔

بلوچستان بھر میں کینسر کے علاج کے لیے طبی سہولیات کا فقدان ہے جبکہ بی ایم سی ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر 20 سے زائد مریضوں کی کیموتھراپی کی جاتی ہے۔