ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان آرمی کا 3 ٹی ٹی پی ممبر مارنے کا دعوٰی

346

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان کے 3 جنگجو کو ہلاک اور ایک زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی، انٹیلی جنس اداروں اور سیکورٹی فورسز نے مقامی پولیس کے ہمراہ مقامی تھانہ درابن کے علاقے میں آپریشن کیا جس میں تین جنگجو ہلاک ہوگئے۔

فورسز کے مطابق گاؤں گرہ مستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت منیب، جنید اور شوکت کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان گنڈا پور گروپ سے ہے۔

ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، دو پستول ، دستی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت منیب، جنید اور شوکت کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان گنڈا پور گروپ سے ہے۔

ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز (ولایت بنوں) کے شمالی وزیرستان کی تحصیل دوسلی اور تحصیل میرعلی کے علاقوں ”سروبی“، ”ژوَرہ میلہ“ اور ”جلیئر“ میں مجاہدین پر تین اطراف سے چھاپہ پڑا، مجاہدین جاں فشانی سے مقابلہ کیا ـ ہمارے ذرائع کے مطابق جھڑپ میں دس سے زائد فوجی ہلاک و زخمی ہوئے، جبکہ چار ساتھی بھی شہید ہوئے۔