نوشکی: منفرد فٹسال میچ کا انعقاد، سینکڑوں شائقین کی آمد

554

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں منفرد فٹسال میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نشے کے عادی افراد پر مشتمل ٹیموں نے حصہ لیا۔

“کھیل سے پیار منشیات سے انکار” کے عنوان پر گذشتہ شب نوشکی میں فٹسال میچ کا انعقاد کیا گیا، یہ کھیل اس لئے منفرد تھا کہ اس میچ کی ٹیمیں نشے کے عادی افراد پر مشتمل تھے۔

دوران میچ سینکڑوں کی تعداد میں تماش بین افراد میچ سے لطف اندوز ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں نشے کے عادی افراد کو کھیل میں کرتب دکھاتے اور میچ کی تیاری کے پریکٹس کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا کہ اس میچ کی تیاری پچھلے کئی دنوں سے جاری تھی اور نشے کے عادی افراد خود اس میچ کے لئے ذہنی حوالے سے پہلے تیار تھے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس میج کے انعقاد کا مقصد علاقے میں منشیات اور دیگر سماجی برائیوں میں بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لئے ایک چھوٹا سا اقدام تھا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حال ہی میں فٹبال ورلڈ کپ اختتام پذیر ہوئی ہے اور اس وقت ہر جگہ فٹبال زیر نمونیہ ہے اور نشے عادی افراد کو میدان میں اتارنا بھی ایک نمونہ تھا کہ اب علاقے میں نشے کے خلاف جنگ شروع ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ نوشکی بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح منشیات کے استعمال کرنے والے افراد کا گڑھ بن چکا ہے۔ گذشتہ برس منشیات کے خلاف آواز اٹھانے پر نوشکی کے رہائشی سمیع اللہ مینگل کو منشیات فروشوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

سمیع مینگل کے قتل کے بعد نوشکی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات کیخلاف عوام نے احتجاج سمیت مختلف تقاریب انعقاد کیا جبکہ نشے کے عادی افراد کے بحالی کیلئے اسی طرز کے پروگرام منعقد کیے گئے۔