سانولی رنگت کی وجہ سے بالی ووڈ میں بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا- پریانکا چوپڑا

425

سابقہ مس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں سانولی رنگت کے سبب بالی ووڈ میں ’کالی بلی‘ کہہ کر پکارا جاتا تھا۔

دئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے اپنی سانولی رنگت کے باعث بالی ووڈ انڈسٹری میں تعصب کا نشانہ بننے کے حوالے سے کُھل کر بات کی ہے اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے ’مس انڈیا‘ بننے کے بعد شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو اُنہیں سانولی رنگت کی وجہ سے ناصرف بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اُنہیں ’کالی بلی‘ کہہ کر بھی پکارا گیا۔

پریانکا نے انٹرویو میں کہا کہ مجھے اپنے کیریئر کے آغاز پر ہی خود پر یقین تھا کہ میں ایک باصلاحیت لڑکی ہوں اور اچھا کام کر سکتی ہوں مگر سانولی رنگت ہونے کی وجہ سے مجھے اپنی دیگر ساتھی اداکاراؤں کے مقابلے دگنی محنت کرنی پڑتی تھی-

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارتی انڈسٹری کے لوگوں اب بھی گوری رنگت کو بہت ترجیح دیتے ہیں کیوں کہ بھارت میں برطانوی راج کو ختم ہوئے 100 سال نہیں ہوئے ہیں اس لیے یہاں کے لوگ ابھی تک انگریزوں کے ریت و رواج اور رنگت پر بہت مرتے ہیں پریانکا نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ بھارت سے کالی اور گوری رنگ سے متعلق تعصب پر مبنی یہ سوچ اب ختم ہو جائے-

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بالی ووڈ کے 22 سالہ کیرئیر میں انہیں کبھی کسی فلم میں ہیرو کے برابر معاوضہ نہیں مل سکا تاہم کیرئیر میں پہلی مرتبہ انہیں امریکی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ کے ایک شو میں میل لیڈ کے برابر معاوضہ دیا گیا ہے۔