خضدار شہر گنجان کاروباری مرکز عمر فاروق چوک پر پہلا دھماکا ہوا جس کے بعد عوام کے جمع ہونے کے فوراً بعد دوسرا دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، شہر کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
شہر بھر میں سیکورٹی الرٹ کردیا گیا ہے دوسری جانب تحقیقاتی ادارے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔