بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج خضدار شہر میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ عباس مارکیٹ کے قریب اپنی گاڑی میں موجود تھے۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے دستی بم دشمن فوج کے اہلکاروں کی گاڑی کے اندر پھینکا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کے باہر کھڑا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا اور دشمن فوج کی گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہینگے