خضدار شہر میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے-
نامعلوم افراد کی جانب سے فورسز کی گاڑی کو عباس مارکیٹ کے قریب دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم افراد نے فورسز کی گاڑی کے اندر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔
حملے میں فورسز کے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں-
ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جگہ کو سیل کردیا ہے اور شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں-
یاد رہے خضدار میں دو روز میں یہ تیسرا بم دھماکہ ہے اس سے قبل گذشتہ روز خضدار عمر فاروق چوک پر یکے بعد دیگر دو بم دھماکے ہوئے تھے-
خضدار بم حملوں کی پولیس تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہیں آسکی ہے اور نا ہی کسی بھی تنظیم نے تاحال ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے-