خاران میں دشمن کے آلہ کار کے ٹھکانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

591

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں خاران میں ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

جیئند بلوچ نے کہا کہ مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے خاران شہر میں چیف چوک کے قریب قابض پاکستان فوج کے آلہ کار شہریار نوشیروانی کے ٹھکانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

جیئند بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ مذکورہ شخص قابض فوج کی ایما پر بلوچ نوجوانوں کو بلیک میل کرکے انہیں دشمن فوج کیلئے مخبر کے طور پر استعمال کرتا رہا ہے مذکورہ کارندہ غریب بلوچوں کی زمینوں پر قبضے جیسے جرائم میں بھی ملوث ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے شہر یار نوشیروانی سمیت خاران و گردونواح میں قابض دشمن کے مخبروں و آلہ کاروں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ مقصد کے حصول تک قابض فوج و اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔