حب چوکی: فائرنگ سے باپ ہلاک، بیٹا زخمی

261

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں فائرنگ کے نتیجے میں باپ ہلاک جبکہ بیٹا زخمی ہوا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ حب کے علاقے آلہ آباد ٹاؤن میں کباڑی کے گودام میں پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرین میں عبداللہ مگسی اور اس کا کمسن بیٹا یاسین شامل ہیں، جو تیرہ سال کا ہے۔

فائرنگ سے باپ عبداللہ مگسی ہلاک اور بیٹے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔