حب: تین مختلف حادثات میں 2 افراد جانبحق، 28 زخمی

329

لسبیلہ و حب چوکی میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جانبحق 28 افراد زخمی ہوگئے ہیں

تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر کراچی جانے والی گاڑی کو سنگل کے مقام پر حادثہ پیش آنے کے سبب گاڑی میں موجود کراچی سے تعلق رکھنے والی سعدیہ نامی خاتون جانبحق جبکہ حادثے میں 17 افراد زخمی ہوگئے-

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں زخمیوں کو DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کرکے شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا ہے-

ادھر وندر کے علاقے ناکہ کھارڑی مین قومی شاہراہ پر خاصخیلی اسٹاپ کے قریب کسٹم پٹرولنگ گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے سبب کسٹم اہلکار نظام الدین موندرہ ولد محمد اسماعیل موندرہ جانبحق انکے ہمراہ تین افراد سعیداحمد میروانی ولد نور بخش، علی مراد مگسی ولد خدا بخش، عبدالمنان رونجھہ ولد محمد احمد زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء بیلہ کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی تیز رفتار ویگن گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پل پر متبادل راستے کے لیئے رکھی مٹی کے ڈھیر سے جاٹکرائی، حادثے میں چار خواتین سمیت 8 زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-