بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 20 دسمبر کو کیچ کے علاقے تمپ، ملانٹ میں وارد کے موبائل ٹاور کو نذر آتش کیا۔ قابض ریاست مختلف علاقوں میں موبائل فونز ٹاور کا جال بچھا رہی ہے تاکہ اپنی فوجی قافلوں کی حفاظت کرسکے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج اور قابض ریاست کے استحصالی منصوبوں پر حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔