بدھ کی شام بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے ایک معمر شخص کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے لاپتہ کردیا۔
اطلاعات کے مطابق غلام ولد نذر محمد نامی شخص کو پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمپ کے گاؤں گومازی میں چھاپےکے دوران جبری طور پر لاپتہ کر دیا جن کے حوالے سے تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوسکی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق 20 گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلہ گاؤں میں داخل ہوا اور گھر گھر تلاشی کی کارروائی کی گئی، گھر میںموجود خواتین و بچوں کو زدوکوب کیا اور مذکورہ شخص کو اٹھا کر لے گئے۔
مقامی افراد نے خواتین اور بچوں پر تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ فورسز اس شخص کو علاقے میں اپنے مرکزیفوجی کیمپ میں لے گئے ہیں۔