تربت: پاکستانی فورسز پر حملہ

745
فائل فوٹو

اتوار کی شب بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز پر حملہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق تربت میں تعلیمی چوک پر قائم ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا گیا جو زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا۔

واقعے کے بعد ایف سی نے شہر کے تمام داخلی و خاجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے سخت تلاشی شروع کردی۔ تاہم عسکری حکام کی جانب سے اس واقعے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

خیال رہے کہ تربت شہر اور گرد نواح میں قائم پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹوں پر تواتر سے حملے ہوتے آرہے ہیں۔ جنکی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظمیں قبول کرتی ہیں تاہم آج ہونے والے دستی بم کی ذمہ داری ابتک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔